بدکردار شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا، عائشہ گلالئی

بدکردار شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا، عائشہ گلالئی

اسلام آباد: عائشہ گلالئی کے پھر کپتان پر تابڑتوڑ حملے۔ کہتی ہیں کہ بدکردار شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا اور پی ٹی آئی کسی کی جاگیر نہیں جبکہ عمران خان کو حق نہیں کہ کسی کو پارٹی سے نکالے۔ پی ٹی آئی کی باغی رکن نے الزام عائد کیا کہ پارٹی میں خواتین اور نوجوانوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

یہ واضح بھی کیا کہ تحریک انصاف چھوڑی ہے نہ ہی چھوڑوں گی۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن میں اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران عائشہ گلا لئی نے وکیل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔

چیف الیکشن کمشنر نے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے انہیں وکیل کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں