پی ٹی آئی کو 11 ستمبر تک پارٹی فنڈنگ کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم

پی ٹی آئی کو 11 ستمبر تک پارٹی فنڈنگ کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 11 ستمبر تک تمام ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوئی۔ پی ٹی آئی وکیل نے معاملہ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہونے کے باعث سماعت روکنے کی استدعا کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ حکم امتناعی جاری کر دے تو ہم کارروائی روک دیں گے۔ سمجھ نہیں آتی کہ پی ٹی آئی ہمارے حکم کی تعمیل کیوں نہیں کر رہی؟۔

تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ میں پارٹی فنڈنگ کا ریکارڈ جمع کرا چکے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمار کس دیئے کہ جو ریکارڈ آپ نے سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے 11 ستمبر کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں