انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال یاسین نے تحریری جواب جمع کرا دیا

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال یاسین نے تحریری جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد: وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ صوبائی وزیر کو این اے 120 کے ضمنی الیکشن تک حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں شرکت سے روک دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے بلال یاسین کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت پر سماعت کی۔ وزیر خواک پنجاب بلال یاسین آج بھی کمیشن میں پیش نہ ہوئے تاہم انکے وکیل نے تحریری جواب جمع کرایا اور موقف اختیار کیا کہ ضابطہ اخلاق کہتا ہے کہ رکن اسمبلی متعلقہ حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا۔ بلال یاسین این اے 120 کے رہائشی ہیں اور صوبائی وزیر ہونے کے ناطے لوگ ان کے گھر جاتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گھر جانے سے کسی نے نہیں روکا مگر سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ بلال یاسین کے خلاف موہنی روڈ پر ریلی میں شرکت کی شکایت موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بلال یاسین این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم میں شرکت نہیں کر سکتے۔ مقدمے کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں