اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے پاک فوج کے 350 جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فوج تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے جوانوں کو آرٹیکل 245 کے تحت انسداد دہشت گردی کے اختیارات حاصل ہیں۔ سول انتظامیہ فوج کے جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کر سکتی ہے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں اہم اداروں کی عمارتوں کی سیکورٹی فوج کے پاس رہے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں