برما کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ٗ ملک گیر احتجاج کریں گے ٗ سراج الحق 

برما کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ٗ ملک گیر احتجاج کریں گے ٗ سراج الحق 

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر برما کے سفیر کو ملک بدر کرے ٗ برما میں ہونے والے مظالم نے انسانی تاریح کو بھی شرمندہ کر دیا ہے ۔10 ستمبرکو ملک کے دیگر تمام بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کل اسلام آباد میں روہنگیا مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالیں گے۔برماکی فوج مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے،زندہ انسانوں کوجلانا،آنکھیں نکالنا اور ہاتھ پاؤں کاٹنے جیسے وحشیانہ اقدامات اور تشدد نے انسانی تاریخ کوشرمندہ کردیاہے۔


ان کا کہناتھا کہ مسلم ممالک برما کابائیکاٹ کریں اورآنگ سان سوچی سینوبل انعام واپس لیا جائے۔ کل اسلام آباد میں روہنگیا کے مسلمانوں سے یکجہتی کیلیے ریلی نکالی جائے گی اور اگر حکومت چاہتی ہے کہ ریڈ زون کی خلاف ورزی نہ کی جائے تو برما کے سفیر کوکل تک ملک بدر کیا جائے۔