جنوبی کوریا نے امریکی میزائل شکن نظام نصب کر دیا، چین کی مذمت

جنوبی کوریا نے امریکی میزائل شکن نظام نصب کر دیا، چین کی مذمت

بیجنگ/سیول:  جنوبی کوریا نے ملک میں امریکی میزائل شکن نظام تھاڈ   نصب کر  دیا ہے۔

اس تنصیب کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ میزائل حملے کو روکنا ہے۔ اس میزائل نظام کی تنصیب کے خلاف تقریبا  آٹھ ہزار شہریوں نے ملک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس دوران جنوبی کوریائی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 30 مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس شدید تناؤ کے دوران جنوبی کوریا نے جمعرات کو امریکی میزائل شکن نظام پر مشتمل مزید چار لانچر نصب کر دیے ہیں۔ان چار تھاڈ میزائل لانچرز کو ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک سابق گولف کے میدان میں نصب کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا دو لانچرز پہلے ہی نصب کر چکا ہے۔

اس میزائل نظام کی تنصیب کے خلاف قریب آٹھ ہزار شہریوں نے ملک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس دوران جنوبی کوریائی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 30 مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔تھاڈ میزائل نظام کی تنصیب کے فیصلے پر چین کی طرف سے شدید اعتراضات کیے گئے ہیں۔

چین کا خیال ہے کہ اس نظام کا راڈار سسٹم اس کی حدود کے اندر بھی نظر رکھ سکتا ہے اور اس سے علاقائی سلامتی کا توازن بگڑ سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں