کوئی فنکار صرف خوبصورتی کی بناءپر نام نہیں کما سکتا ، صباءقمر

کوئی فنکار صرف خوبصورتی کی بناءپر نام نہیں کما سکتا ، صباءقمر

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صباءقمر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بناءپر نام نہیں کما سکتا بلکہ اس کیلئے فن کے جراثیم ہونا نا گزیر ہے ،مشکل وقت کے دوستوں کو فراموش کیا ہے اور نہ ایسا کر سکتی ہوں۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ اس کی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اس کے برعکس فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھولتی اور خاص طور پر مشکل حالات میں جن دوستوں نے ساتھ دیا ہے انہیں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گی۔