جب وہ چاہے گی اس وقت شادی کرے گی، والدہ پریانکا چوپڑا

جب وہ چاہے گی اس وقت شادی کرے گی، والدہ پریانکا چوپڑا

ممبئی: سابق مس ورلڈ اور معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے بیٹی کی شادی سے متعلق تمام لوگوں کے منہ بند کروا دیے ، اداکارہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب وہ چاہے گی اس وقت شادی کرے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کی والدہ نے ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریانکا کی شادی کے بارے میں بہت فکرمند رہتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ وہ جلد سے جلد اپنی زندگی میں سیٹل ہوجائے لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیٹی اپنے کیرئیر میں بہت آگے بڑھ چکی ہے کہ اسے شادی کرنے کے لیے کمپرومائز کرنے کی ضرورت نہیں اور آج کل کے دور میں عمر اتنا بڑا مسئلہ نہیں، پریانکا بہت سمجھدار لڑکی ہے اسے میری یا کسی اور کی نصیحت کی کوئی ضرورت نہیں وہ اپنے فیصلے خود کرسکتی ہے اور جب وہ چاہے گی اس وقت شادی کرے گی۔