ایک وقت تھا جب کوئی میرے ساتھ سٹیج شیئر کرنے کو تیارنہیں تھا، سنی لیون

ایک وقت تھا جب کوئی میرے ساتھ سٹیج شیئر کرنے کو تیارنہیں تھا، سنی لیون

ممبئی:بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے تلخ ترین تجربات دنیا کو بتا دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سنی لیون نے نیہا دھوپیا کے شو ”نوفلٹر“ میں شرکت کی اوراپنے کیرئیر کے ابتدائی دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب کوئی بھی اداکار میرے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کو تیارنہیں تھا، میں اس وقت نئی تھی اور کوئی بھی مجھے انڈسٹری میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھا لوگوں کا رویہ میرے ساتھ ایسا ہوتا تھا جیسے یہ کیوں ہے ، کہاں سے آئی ہے مجھے کوئی بھی پسند نہیں کرتا تھا۔ایک ایوارڈ شو کے دوران اسٹیج پرفارمنس کرنے کے لیے میں کافی دیر تک اکیلی بیٹھی انتظار کرتی رہی لیکن کوئی بھی میرے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کے لیے تیار نہیں تھا جب کافی دیر گزر گئی تو چنکی پانڈے آگے آئے اور انہوں نے میری مدد کی، وہ وقت بہت مشکل تھا۔