الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ٗ پی ٹی آئی کا بڑا الزام

الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ٗ پی ٹی آئی کا بڑا الزام

اسلام آباد :فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر انور منصور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہا ہے ۔ جب کہ الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے اور نہ ہی ٹریبونل ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر انور منصور نے موقف اختیار کیا الیکشن کمیشن کے یکم اپریل کے حکم پر فارن فنڈنگ کی تفصیلات دینے کو تیار ہیں تاہم فنڈز کی دستاویزات کسی دوسری پارٹی کو دینے کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔


بیرسٹر انور منصور نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو پابند بنایا جائے کہ فارن فنڈنگ کی دستاویزات اکبر ایس بابر یا کسی اور کو فراہم نہ کی جائیں۔