پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں جو اربوں روپے کے گھپلے ہوئے ہیں وہ اب منظر عام پر لانا ہی ہوں گے: اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں جو اربوں روپے کے گھپلے ہوئے ہیں وہ اب منظر عام پر لانا ہی ہوں گے: اکبر ایس بابر

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں جو اربوں روپے کے گھپلے ہوئے ہیں وہ اب منظر عام پر لانا ہی ہوں گے۔ عمران خان کو نیچا دکھانا میرا مقصد نہیں ٗ نہ ان سے کوئی ذاتی چپقلش ہے یہ سب صرف عوام کے لوٹے ہوئے پیسے کی واپسی کی کوشش ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج نظر آتی ہے یہ اجرتی سیاست دانوں کی جماعت ہے جب کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف ورکروں کی جماعت ہے۔


اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان تقریباً 3 سال سے حکم امتناعی لینا چاہتے تھے اور الیکشن کمیشن میں فنڈز کی تفصیلات جمع نہیں کرانا چاہتے تھے۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں منحرف رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست زیر سماعت ہے،جب کہ الیکشن کمیشن کو درخواست پر سماعت سے روکنے کے لیے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔