بھارتی فلم ”دنگل“ نشر کرنے پر نجی چینل کو شوکاز نوٹس جاری

بھارتی فلم ”دنگل“ نشر کرنے پر نجی چینل کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے با لی و وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نشر کرنے پر نجی انٹرٹینمنٹ چینل 'اردو ون' کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
پاکستان سنسر بورڈ نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کی تھی، جس کے باوجود چینل پر فلم نشر کی گئی۔پیمرا نے 'اردو ون' کو رواں ماہ 3 تاریخ کو ’دنگل‘ دکھانے پر جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں چینل پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔واضح رہے کہ سنسر بورڈ نے اس فلم میں شامل کچھ مواد کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی تھی۔