حکومت کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں ملک میں بجلی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،شاہد خاقان عباسی

حکومت کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں ملک میں بجلی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں ملک میں بجلی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اورلوگوں کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بڑی حدتک نجات ملی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار ملک میں توانائی اور بجلی کی صورتحال کاجائزہ لینے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے نئے بجلی گھروں کے قیام سے متعلق مختلف زیر التوا امور کا جائزہ لیا اور ملک میں بجلی کے پیداوار ی منصوبوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر وزارت پانی و بجلی کے سیکرٹری نے بجلی کی موجودہ طلب اور رسد کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم کوبتایا گیا کہ500kVکی نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام موجودہ مہینے کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ پورٹ قاسم میں پانچ سو کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کا کام اگلے مہینے جبکہ تھرمٹیاری ٹرانسمیشن لائن منصوبہ جون دوہزار اٹھارہ تک مکمل ہوگا۔وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی کی ترسیل میں تکنیکی اوردیگر وجوہات کی بنا پر ہونے والے بجلی کے ضیاع میں کمی اور اسے ایک موثر شعبہ بنانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔