ولی اور نور کے درمیان طلاق، فیصلہ 12ستمبر کو آئیگا

ولی اور نور کے درمیان طلاق، فیصلہ 12ستمبر کو آئیگا

لاہور:گلوکار ولی حامد علی خان اور فلم سٹار نور کے درمیان طلاق کا فیصلہ 12ستمبر کو  آئیگا  جبکہ ولی حامد علی خان نے نور  کو راضی کر نے کیلئے ایک بار پھر   کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نور تمام تر کوششوں کے باوجود ولی حامد علی خان کیساتھ رہنے کو  تیار نہیں تاہم ولی حامدعلی خان نے کہا ہے کہ دل کے ساتھ ساتھ میرے گھر کے دروازے بھی کھلے ہیں۔ اگر نور12ستمبر سے پہلے واپس آجائیں تو اسے گلے لگانے کے لئے تیار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا میں نورسے آج بھی بے پناہ محبت کرتا ہوں اور اسے طلاق نہیں دینا چاہتا اور میری خواہش ہے کہ نور واپس آجائے۔

مصنف کے بارے میں