دھوکہ دہی کی وجہ سے بھارت نے سری لنکا کو ٹی 20 میچ میں شکست دی

دھوکہ دہی کی وجہ سے بھارت نے سری لنکا کو ٹی 20 میچ میں شکست دی

کولمبو : بھارت اور سری لنکا کے درمیا ن ٹی 20 سیریز کا واحد میچ کل کھیلے گیاجس میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کے 171 کے ہدف کو کپتان ویرات کوہلی اور منیش پانڈے کی ففٹیز کی بدولت آسانی سے حاصل کیا۔لیکن میچ کے شروع میں جب ٹاس کیلئے دونوں کپتان میدان میں آئے تو وہاں پر ایک دلچسپ واقع رونما ہوا۔سری لنکا کے کپتان نے جب سکہ ہوا میں اچھالا تو بھارتی کپتان نے ہیڈ کی کال دی ۔میچ ریفری اینڈی پےکرافٹ نے کہا کہ اپل تھرنگا ٹاس جیت گئے لیکن مرلی کارتھک جو کہ کمنٹیٹر تھے انہوں نے دونمبری کی اور کہا کہ ویرات کوہلی ٹاس جیت گئے ہیں۔
خراب موسم کے باعث ویرات کوہلی نے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی سری لنکا نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے جواب میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی82 اور منیش پانڈے 51*کی وجہ سے بھارت نے 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔
لیکن خبریں یہ گردش کر رہی ہیں کہ میچ کے ٹاس پر دو نمبری کی گئی۔اگر انڈیا پہلے بیٹنگ کرتا تو شاید وہ اتنی آسانی سے میچ میں کامیابی حاصل نہ کرتاکیونکہ وکٹ پر بارش کی وجہ سے نمی تھی جو بپہلے باؤلنگ کرنے والی ٹیم کے گیند بازوں کیلئے ہمیشہ سے مددگار رہی ہے۔بارش کے باعث میچ بھی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ کاآخری میچ تھا اس دورہ میںبھارت نے سری لنکا کو تمام فارمیٹس میں شکست دی ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی20میں بھارت نے سری لنکا کو کلین سوئپ کیا ہے ۔

ویڈیو کے اندر بھی آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ ریفری کمنٹیٹر کو کچھ کہنا چاہ رہے ہیں لیکن کمنٹیٹر چونکہ بھارتی تھا اور بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھنے کی وجہ سے اس نے ویرات کوہلی کو ہی ٹاس کا ونر قرار دیا جو نے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا.