بدکردار شخص این اے 120میں جلسہ کر رہا ہے ٗ کارکن نہ جائیں : عائشہ گلالئی

بدکردار شخص این اے 120میں جلسہ کر رہا ہے ٗ کارکن نہ جائیں : عائشہ گلالئی

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی بدکردار شخص، جھوٹے، منافق اور مکار ہیں، پارٹی سربراہ بننے کے قابل نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں اور پارٹی نہیں چھوڑوں گی کیونکہ تحریک انصاف میری پارٹی ہے ٗ کارکنوں کی پارٹی ہے ٗ عمران خان کی جاگیر نہیں ٗ اس کا تختہ الٹ چکا ہے


انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس جہانگیر ترین ہے تو کیا ہوا، پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکن میرے ساتھ ہیں، ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔یہ بد کردار شخص این اے 120 میں جلسہ کر رہا ہے، کارکن ان کے جلسے میں نہ جائیں،انہیں بتائیں کہ 70 سالہ بوڑھے شخص کی نوجوانوں کے نعرے کی سیاست اب نہیں چلے گی، وہ تو ڈینگی مچھر سے بھی ڈرتے ہیں۔