کپڑا چوری کا الزام،خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل،وزیراعلیٰ پنجاب کا انکوائری کا حکم

کپڑا چوری کا الزام،خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل،وزیراعلیٰ پنجاب کا انکوائری کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ جلو موڑ مین جی ٹی روڈ مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں مبینہ چور خواتین کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔خواتین پر ظالمانہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلو موڑ مین جی ٹی روڈ مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں خریداری کے لئے آئی خواتین کو چوری کے شبہ میں چوہدری اعجاز مناواں اور اسکے ساتھیوں نے پکڑ لیا اور تھپڑوں و ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔


ویڈیو میں مبینہ چور خواتین کو ڈنڈوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے دونوں خواتین کو کپڑے کا تھان چوری کرنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا یا گیا۔دکانداروں اوردیگرافرادنے دونوں خواتین کو ڈنڈے اورتھپڑمارے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیراطلاعات پنجاب فیض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آ ئی جی پنجاب اورسی سی پی اولاہور کوہدایت جاری کر دیں۔


جب کہ دوسری طرف سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ بے شک خواتین کا چوری کرنے کا اقدام غلط ہے لیکن جس طرح سے خواتین پر تشدد کیا گیا اور اس کے بعد اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ا س سے خواتین کی توہین ہوئی ہے۔

اچھا ہوتا اگر چوری کرنے والی خواتین کو پکڑ پولیس کے حوالے کیا جاتا تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔تاہم اب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔جس کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں