اسلام آباد:سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے عاطف میاں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عاطف میاں کے بارے فیصلے آگاہ کیا کہ حکومت نے اقتصادی مشاورت کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا کہ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا کہا گیا جس پر وہ رضا مند ہوگئے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عاطف میاں کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
Atif Mian was asked to step down from the Advisory Council and he has agreed. A replacement would be announced later.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 7, 2018
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورت کونسل میں شامل کیا گیا تھا جس پر بعض سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔