پنجاب حکومت کا نئے مالی سال میں مزید دانش سکول نہ بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا نئے مالی سال میں مزید دانش سکول نہ بنانے کا فیصلہ
کیپشن: اجلاس میں دانش سکولز کی عمارتیں ہائیر ایجوکیشن کیلئے استعمال کرنے کی تجویز دی گئی۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت کا نئے مالی سال میں مزید دانش سکول نہ بنانے کا فیصلہ کی اہے۔ عمارتوں کو ہائر ایجوکیشن کے منصوبوں میں استعمال کرنے کی تجویز دے دی۔

پنجاب بجٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے دانش سکولز پر سخت مؤقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول پر جتنا خرچ ہو رہا ہے اتنا فائدہ نہیں۔ نئے دانش سکول نہ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

اجلاس میں دانش سکولز کی عمارتیں ہائیر ایجوکیشن کیلئے استعمال کرنے کی تجویز دی گئی۔ دانش سکولز میں زیر تعلیم طلبہ اور عمارتوں کے مستقبل کا فیصلہ محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔