معروف اداکار کی اہلیہ نے خودکشی کرلی

معروف اداکار کی اہلیہ نے خودکشی کرلی
کیپشن: ہندوستان ٹائمز

ممبئی: بھارتی اداکار سدھارتھ گوپی ناتھ کی اہلیہ سمریجہ نے منگل کے روز اپنے بیڈ روم میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک عرصے سے لڑائی جھگڑ ا جاری تھا اور تعلقات کشیدہ تھے۔

ایک پولیس افسر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’’وقوعہ سے پہلے دونوں میاں بیوی گھر سے باہر گئے ہوئے تھے لیکن واپسی پر ایک بار پھر ان کے درمیان جھگڑاہوا۔ غالباً اسی جھگڑے کے نتیجے میں سمریجہ نے خودکشی کی۔ ہمیں ان کی خودکشی کی اطلاع اگلی صبح ملی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ ‘‘

اداکار سدھارتھ کا کہنا تھا کہ وہ رات کے وقت اپنے بیڈ روم کی بجائے ہال میں سوئے تھے لیکن صبح جب کمرے کا دروازے کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں ملا۔ بار بار کی دستک کے باوجود دروازہ نہیں کھلا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو دروازہ توڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اندر داخل ہوئے تو سمریجہ کی لاش کو چھت سے لٹکتے پایا۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوایا دیا گیا، جبکہ پولیس اس معاملے کی مزید تحقیق جاری رکھے ہوئے ہے۔