چینی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

 چینی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
کیپشن: وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ چینی وزیر خارجہ جمعہ سے اتوار تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔ وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچن ینگ نے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای اپنے ہم منصب کی دعوت پر پاکستان جا رہے ہیں۔ وانگ ای پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرینگے۔ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل پربات ہوگی۔

چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے سٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کاعمل جاری ہے۔

علاوہ ازیں ترک وزیر خارجہ میولوت کیواسوگلو وفد کیساتھ 14 ستمبر کو یہاں پہنچیں گے۔ ترک وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے دورے پر اگلے ہفتے کابل جا رہے ہیں جس کی انہیں افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے دعوت دی ہے۔ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے نیو یارک روانہ ہو جائیں گے۔