پاکستان کے ساتھ کھیل کر ہمیشہ مزہ آیا، شیں واٹسن

پاکستان کے ساتھ کھیل کر ہمیشہ مزہ آیا، شیں واٹسن
کیپشن: شین واٹسن ٹی10 لیگ کی نئی ٹیم

دبئی : مایہ ناز آسٹریلین آل راونڈر شین واٹسن کو ٹی10 کے دوسرے ایڈیشن کی نئی ٹیم کراچینز میں شامل کر لیا گیا ہے اور انہوں نے فرنچائز کے لیے عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ٹی10لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا تھا اور چھ ٹیموں کے اس مختصر ایونٹ نے ملی جلی کامیابی حاصل کی تھی۔ایونٹ کی کامیابی کے بعد رواں سال ہونے والے ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں سے ایک ٹیم کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے منسوب کرتے ہوئے اسے 'کراچینز' کا نام دیا گیا ہے۔واٹسن انٹرنیشنل کرکٹ سے تو چند سال قبل ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن باو¿لنگ اور بیٹنگ میں یکساں مہارت کی بدولت وہ آج بھی کھیل کے مختصر فارمیٹ میں دنیا بھر کی لیگ میں ٹیموں کی اولین ترجیح ہیں۔

کراچینز میں شامل ہونے والے واٹسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کا یہ نیا فارمیٹ ایکشن سے بھرپور ہے اور ایک آل راونڈر کی حیثیت سے اپنی ٹیم کے لیے بیٹنگ اور باولنگ دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں یقیناً بیٹنگ کرنا پسند کروں گا کیونکہ چھوٹی باو¿نڈری ہونے سے ان فارمیٹس میں باولرز زیادہ اطمینان محسوس نہیں کرتے اور اس نئے فارمیٹ میں مجھے اپنا کھیل مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھیل کر ہمیشہ مزہ آیا اور یہاں کے عوام بھی کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاو رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت محبت کرنے والے اور دوستانہ ہیں۔