ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ جاری کر دی

ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ جاری کر دی
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی مشہور ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ جاری کر دی۔ کمپنی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود کو محفوظ نہ سمجھیں، ان کے اکاونٹ پر بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

یہ بات ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسے اور سوشل میڈیا سائٹ کی قانونی اور پالیسی چیف وجے گارے نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ امریکی صدر کے اکاو¿نٹ کو بند نہیں کیا جاسکتا، اگر انہوں نے ٹوئٹر اصولوں کی خلاف ورزی اور بدزبانی جیسے رویوں کا مظاہرہ کیا تو ان پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ماضی میں ٹوئٹر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹس کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حال ہی میں یہ کمپنی قدامت پسندوں کی آواز 'خاموش' کرنے کے الزامات کا سامنا بھی کرچکی ہے۔

اگرچہ عالمی رہنماو¿ں کو اکثر ایسے ٹوئیٹس پر کچھ نہیں کہا جاتا، جس پر عام صارف کو ٹوئٹر کی جانب سے پابندی کا سامنا ہوجاتا ہے مگر وجے گارے نے کہا کہ صدر یا کسی کے لیے بھی استثنیٰ نہیں۔امریکی صدر کے متعدد ٹوئیٹس پر لوگوں نے ٹوئٹر اور جیک ڈورسے سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ کمپنی کے اصولوں کی واضح خلاف ورزی کررہے ہیں۔