شاہد آفریدی کے "نسوار" رکھنے کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی

شاہد آفریدی کے

لاہور: گزشتہ روز جی ایچ کیو میں "یو م شہداء " کی تقریب کے دوران شاہد آفریدی کی مبینہ طور پر " نسوار" رکھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں شاہد آفریدی کو  پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہیں انہیں اس بات کی بھی خوشی ہوگی کہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد ملک بھر میں لاکھوں میں  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے شاہد آفریدی کے اقدام کو غلط نہیں کہا بلکہ متعدد افراد کا کہناتھاکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ تھا۔ اس بات کو اچھالنا نہیں چاہیے تھا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ " میڈیا کو شاہد آفریدی کی نسوار تو دکھائی دے دی لیکن شرجیل میمن کی بوتلیں دکھائی نہیں دیں "،

سوشل میڈیا صارفین نے کیا لکھا ذرا آپ بھی پڑھ لیں ۔۔۔