سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

 سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی : سندھ بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔


صوبائی محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے موقع پر کراچی اور حیدر آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت لاو ڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی ہے۔اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر اور وال چاکنگ پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے دونوں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں شہروں میں پابندی 8 سے 10 محرم الحرام تک کے لیے عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، خواتین، بچے اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔