یوم دفاع پر ملک بھر میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا گیا ، آرمی چیف

 یوم دفاع پر ملک بھر میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا گیا ، آرمی چیف
کیپشن: فوٹو فائل

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ یوم دفاع پر ملک بھر میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا گیا اور یہی جذبہ ہمیں منزل مقصود تک لے جائے گا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ پورے ملک میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا گیا اور یہی جذبہ ہمیں اپنی منزل مقصود تک لے جائے گا۔

63fb96e12adcd73475c05528be6f3297

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوا تھا جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔