وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ

وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور :  پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 وزرا اور 3 مشیروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


پنجاب کابینہ کے وزرا میں سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل چیمہ، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ میں 3 ایڈوائزرز کو بھی مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوابہ اور محمد حنیف ایڈوائزر ہوں گے۔ ان کے علاوہ 5 سپیشل اسسٹنٹ بھی مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سید رفاقت علی گیلانی، امیر محمد خان، خرم خان لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان کو ان عہدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کل پنجاب کابینہ میں پانچ وزرا کے محکموں کا اعلان بھی کیا گیا۔کابینہ میں حافظ عمار یاسر کو مائینر اینڈ منرل، راجہ راشد حفیظ کو لٹریسی کی وزارت دی گئی ہے جبکہ سردار حسنین بہادر دریشک کو لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کا محکمہ سونپا گیا ہے۔اسی طرح چوہدری ظہیرالدین کو پبلک پراسیکیوشن کا وزیر جبکہ محمد ہاشم ڈوگر کو پاپولیشن ویلفیئر کا وزیر بنایا  گیا ہے۔

خیال رہے کہ ان پانچ  وزرا نےحلف تو اٹھا لیا تھا لیکن انہیں محکمے الاٹ نہیں ہوئے تھے۔