وزیر اعظم پاکستان کا چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور پی ایم فنڈ کواکٹھاکرنےکا اعلان

وزیر اعظم پاکستان کا چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور پی ایم فنڈ کواکٹھاکرنےکا اعلان
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پانی کی کمی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم ڈیم فنڈ کو چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیساتھ ملانے اور تمام پاکستانیوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، انگلینڈ اور یورپی ممالک میں مقیم ہر پاکستانی اگر یہ سوچ لے کہ وہ ایک ہزار ڈالر بھیجے گا تو تمام ڈیم بن سکتے ہیں۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کیا تھا تمام معاملات قوم کے سامنے لاؤں گا۔دو ہفتوں سےقومی مسائل پر بریفنگ لےرہاہوں۔انہوں نے کہا کہ پانی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔پاکستان کے پاس صرف 30 دن کےلیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،آج پانی کم ہوکر فی کس 1000 کیوسک رہ گیا ہے۔اگر ڈیم نہ بنائے تو 2025 خشک سالی شروع ہوجائے گی۔

ڈیم بنانے کیلئے انہوں نے چیف جسٹس کی جانب سے ڈیم فنڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم بنانا حکومت کا کام ہے لیکن چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا اچھا کام کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیساتھ مل کر فنڈ اکٹھا کریں گے ۔ڈیم نہ بنائے تو اناج اگانےکیلیے بھی پانی نہیں ہوگا،پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیےنیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے۔پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیے۔میں آج سب سے اپیل کررہا ہوں کہ اوورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکیں پاکستان بھیجیں،ہمیں باہر سے کوئی قرض نہیں دے گا ،۔یقین دلاتا ہوں آپ کا سارا پیسا ڈیمز کیلیے استعمال ہوگا۔امریکا اور یورپ میں مقیم پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی کردارا ادا کریں تو 5 سال میں ڈیم بن سکتا ہے۔ڈیم بنانےکےلیےآج سے جہاد شروع کرنا ہے۔