وفاقی حکومت نے تین صوبوں کے انسپکٹر جنرل پولیس تبدیل کر دیے

وفاقی حکومت نے تین صوبوں کے انسپکٹر جنرل پولیس تبدیل کر دیے
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تین صوبوں کے انسپکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) کلیم امام کا سندھ تبادلہ کردیا گیا جبکہ اس سے وہ آئی جی پنجاب تعینات تھے۔ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق کلیم امام کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محمد طاہر کو آئی جی پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ محمد طاہر اس سے قبل آئی جی پشاور تعینات تھے ،تاہم اب ان کی جگہ صلاح الدین خان کو آئی جی پشاور کا عہدہ دے دیا گیا ہے ۔