ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ائیر چیف مارشل

ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ائیر چیف مارشل
کیپشن: اسلاف کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق اور حب الوطنی کے جذبوں کو فروغ دیں، ائر چیف مارشل۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: یوم فضائیہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں دشمن پر واضح فتح حاصل کی اور ہمارے اسلاف کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق اور حب الوطنی کے جذبوں کو فروغ دیں۔

قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ایک دستے نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔