سینیٹر فیصل جاوید نے مشن چندریان کی ناکامی پر بھارت کی کلاس لے لی

سینیٹر فیصل جاوید نے مشن چندریان کی ناکامی پر بھارت کی کلاس لے لی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:پاکستانی سینیٹر فیصل جاوید خان نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنے سے بڑے کام نہیں کیا کرتے، پہلا والا پائلٹ یاد نہیں؟ انہوں نے بھارتی سرکار کو مشورہ دیا کہ اب ٹوائلٹ پر فوکس کرو ، اپنا گند صاف کرو ، تم نے مظلوموں کا رابطہ بند کیا ، تمہارا اپنا رابطہ بند ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا اور وہاں پر بیٹھے بھارتی وزیراعظم نریندی مودی سخت مایوسی کے عالم میں اُٹھ کر چلے گئے۔

بھارت کے چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اس حوالے سے بھارتی خلائی مشن کے ڈائریکٹر کے سیوان نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک خلائی جہاز کا رُخ تبدیل ہوگیا ,  اب تک جو ڈیٹا حاصل ہوا اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ۔

 خیال رہے کہ امریکہ، روس اورچین کے خلائی مشن چاند پرکامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں , اس معاملے پر پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی بھارتی سرکار کو چاند مشن ناکام ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ بھارت جو اس معاملے پر دنیا بھر کے سامنے شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔