رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع

رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع
کیپشن: یہ فراڈ کیس ہے اور مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی ہے، رانا ثناء اللہ۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور میں انسداد منشیات کی عدالت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث رانا ثناء اللّٰہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثناء اللہ انسدادِ منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج کی عدم دستیابی پر کیس پرسماعت کئے بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے عدالت کے ریڈر نے کیس پر 14 ستمبر کی تاریخ ڈال دی۔

رانا ثناء اللہ خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ حکمران ظالم ٹولہ ہے، یہ فراڈ کیس ہے اور مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنے اور ایذا پہنچانے کے سوا حکومت کو کوئی کام نہیں۔