وزیر اعلیٰ پنجاب سے صلاح الدین کے والد محمد افضال اور دیگر اہل خانہ  کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سے صلاح الدین کے والد محمد افضال اور دیگر اہل خانہ  کی ملاقات
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار سے  مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک  ہونے والے صلاح الدین کے والد محمد افضال اور دیگر اہل خانہ  کی ملاقات ، وزیر اعلیٰ نے  انصاف کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گزشتہ دنوں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک  ہونے والے صلاح الدین کے والد اور دیگر اہل خانہ نے ملاقات کی ، وزیر اعلیٰ نے ان  کے مطالبے پر کیس کی انکوائری ڈی آئی جی کے عہدے کے افسر سے کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ  ایسا واقعہ مستقبل میں کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئے ایس او پیز بنائے جائیں گے، رولز اور قوانین میں ضروری تبدیلیاں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پراسیکیوشن کے ہر مرحلے میں آپ سے پورا تعاون کریں گے، انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت ہرممکن مدد کرے گی۔