سہ ملکی مذاکرات کے لیے چینی اور افغان وزراء خارجہ کی پاکستان آمد

سہ ملکی مذاکرات کے لیے چینی اور افغان وزراء خارجہ کی پاکستان آمد
Image Source: GoP Twitter Account

اسلام آباد: سہ ملکی مذاکرات کے لیےچینی وزیر  خارجہ وانگ ژی اور افغانی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی دفتر خارجہ  پہنچ گئے ۔


 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ ملکی مذاکرات کے لیے ہمسایہ ممالک کے دونوں وزرائے خارجہ وانگ ژی، صلاح الدین ربانی اسلام آباد  پہنچ گئے ہیں جہاں تینوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہونگے۔

مذاکرات میں چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ اپنے وفود کی قیادت کریں گے، مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی تعلقات، افغان امن عمل، سکیورٹی تعاون شامل ہے۔ انسداد دہشتگردی، ترقیاتی تعاون اور باہمی روابط کا فروغ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

 

اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد معاشی ترقی اور امن و سلامتی کیلئے تعاون کا فروغ ہے، ان مذاکرات کا پہلا اجلاس 2017ء میں بیجنگ جبکہ دوسرا، دسمبر 2018ء میں کابل میں ہوا۔