یوم عاشورپر کراچی میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز

یوم عاشورپر کراچی میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی تجویز

کراچی : کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 8، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی ۔

سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے بتایا کہ حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی ۔سندھ حکومت کی جانب سے 9،8 اور 10 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں. مزید بتایاکہ عوام کی سہولت کیلئے شہر بھر میں موبائل سروس بند نہیں ہوگی، صرف جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف میں سروس کو معطل کیا جائے گا۔


انہوں نے بتایا کہ موبائل فون سروس صبح 7 تا رات 12 بجے تک بند رہے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے 8 محرم الحرام کی رات سے یوم عاشور کی رات تک شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی  پابندی عائد کی ہوئی ہے