انگلینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ساﺅتھمپٹن: انگلینڈ نے ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2صفر سے اپنے نام کر لی۔

ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنا سکی۔

کپتان فنچ 40، سٹونس 35 اور میکس ویل 26رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے 2جبکہ عادل رشید، مارک ووڈ اور جوفرا آرچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 18.5اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ میلان 42، جونی بیئرسٹو9، بینٹن2 اور کپتان مورگن 7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ بٹلر77اور معین علی 13رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

جوز بٹلر کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انگلینڈ نے 3میچوں کی سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔