کورونا سے اموات میں کمی، مزید 3 افراد جاں بحق، 2 لاکھ 98 ہزار 903 شہری متاثر

کورونا سے اموات میں کمی، مزید 3 افراد جاں بحق، 2 لاکھ 98 ہزار 903 شہری متاثر

اسلام آباد : کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 345 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 226، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 671، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 625، بلوچستان میں 13 ہزار 292، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 8، اسلام آباد میں 15 ہزار 750 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 331 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 78 ہزار 689 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 980 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 16 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 345 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 210، سندھ میں 2 ہزار 423، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 255، اسلام آباد میں 176، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔