شمالی وزیرستان، فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،اہم دہشتگرد5 ساتھیوں سمیت ہلاک

شمالی وزیرستان، فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،اہم دہشتگرد5 ساتھیوں سمیت ہلاک
کیپشن: پاک فوج نے شمالی ویزرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اہم دہشتگرد 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے شمالی ویزرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں اہم دہشتگرد وسیم زکریا 5 دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ 10 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والا کمانڈروسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا۔ دہشت گرد وسیم حسوخیل کے پاس آرمی قافلے پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشتگرد وسیم سی ایس ایس افسر زبید اللہ داوڑ کی شہادت میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوسیم سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ دہشتگرد وسیم زکریا علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی اداروں پر حملے میں ملوث تھا۔ دہشت گرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

 nor