چوتھے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو با آسانی 157 رنز سے شکست دیدی

India, England, fourth test match, oval cricket stadium, ICC

اوول: چوتھے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو با آسانی 157 رنز سے شکست دے دی ، بھارت کی جانب سے روہت شرما مین آف دی میچ قرار ۔

تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے گئے پہلی اننگز میں بھارت کی ٹیم 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کرس ووکس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں میزبان ٹیم نے 290 رنز بنائے ، اولی پوپ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے 466 رنز بنائے ، روہت شرما نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، بھارت نے انگلینڈ کو 368 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں انگلینڈ ٹیم 210 رنز ہی بنا سکی ۔

بھارت کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ، سیریز کا آخری ٹیسٹ 10 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔