سندھ میں کالج داخلے، امتحانات اور پریکٹیکلز کورونا ویکسی نیشن سے مشروط، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں کالج داخلے، امتحانات اور پریکٹیکلز کورونا ویکسی نیشن سے مشروط، نوٹیفکیشن جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: صوبہ سندھ میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی نے طلبہ و طالبات کے کالج میں داخلے، امتحانات اور پریکٹیکلز کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کر دئیے ہیں اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
نجی ٹی وی کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخل نہیں ہو سکتے ہیں جبکہ وہ امتحانات دے سکیں گے اور نہ ہی پریکٹیکلز دے سکیں گے۔ 
واضح رہے کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے گزشتہ روز کراچی میں تعلیمی اداروں میں 17 سال اور اس سے زائد عمر طلبہ کی ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ 
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 6 دن کے اندر انتظامات مکمل کر کے ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا اور تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کیلئے ویکسین لگوانا لازمی ہو گا۔