وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

PTI,PMIK,Imran Khan,Cabinet Meeting

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا،وفاقی وزراء نے سمری پر بحث کے دوران برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ  پوری دنیا کو چھوڑ کر پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا،برطانیہ کی جانب سے بتائی گئیں ریڈ لسٹ کی وجوہات غیر تسلی بخش ہیں،تفصیلی بحث کے بعد وفاقی کابینہ نے سمری ملتوی کر دی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئے ایم او یو کی سمری پر بھی تفصیلی بحث کی گئی ،برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے پر شدید اعتراض اُٹھایا گیا ،وفاقی وزرا اسد عمر ،بابر اعوان سمیت شیخ رشید نے اعتراضات اُٹھاتے ہوئے کہا پوری دنیا کو چھوڑ کر پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا ہے .

انہوں نے کہا برطانیہ کی طرف سے بتائی گئیں ریڈلسٹ کی وجوہات غیر تسلی بخش ہیں ,وفاقی وزرا کا کہنا تھا حکومت پاکستان اس معاملے کو اعلی سطح پر اٹھائے۔