شمالی وزیر ستان میں سرچ آپریشن ،سرنگ پھٹنے سے 2جوان شہید 

ISPR,DGISPR,Pakistan Army,South Waziristan


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں کلیئرنس آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دیسی ساختہ سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں  ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان  کےعلاقے ڈوسالی میں کلیئرنس آپریشن کیا ہے ۔آپریشن میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2جوان شہید ہو گئے ہیں ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 25سال کے سپاہی ضیا اکرم اور20سال کے مصور خان شامل ہیں ۔سپاہی ضیا اکرام کا تعلق مظفر آباد جبکہ مصور خان باجوڑ کا رہائشی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے  کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا ۔

 آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہونے والا ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے۔