پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کور کمانڈر راولپنڈی تعینات

پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کور کمانڈر راولپنڈی تعینات
کیپشن: پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کور کمانڈر راولپنڈی تعینات
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیے گئے۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج میں تبادلے کر دیئے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈرملتان لگایا گیا ہے۔

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیئے گئے، کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف ڈی جی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔