برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا

لندن: برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لِز ٹرس نے ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی کابینہ میں تھریس کوفی کو سیکرٹری صحت اور نائب وزیراعظم ، جیمزکلیورلی کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے ۔ سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری ، برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے بین ویلس کو سیکرٹری دفاع ، برینڈن لوئیس لارڈ کو سیکرٹری جسٹس ، گراہم سٹارٹ کو ماحولیاتی وزیر ، کٹ مالٹ ہاوس کو سیکرٹری تعلیم ، کیمی بیڈ ناوچ کو بین الاقوامی تجارت کی سیکرٹری ۔ پینی مورڈینٹ لیڈر آف ہاؤس آف کامنز جبکہ لارڈ ٹرو لیڈر آف ہاؤس آف لارڈ مقرر کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی نے لِز ٹرس کو نیا قائد منتخب کر لیا ہے ۔ نومنتخب وزیراعظم لِز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ ملے ۔ وزیر خارجہ رہنے والی لز ٹرس کنزرویٹو کی چوتھی اور برطانیہ کی تیسری خاتون وزیراعظم بنی ہیں ۔

نتائج کے اعلان کے بعد لز ٹرس نے کہا کہ وہ جلد ہی برطانیہ کی معیشت کو بہتر کریں گی ، اس کے علاوہ توانائی کے بحران ، عوام کے بجلی کے بلوں کے حوالے سے بھی کام کریں گی ۔ لز ٹروس ملکہ الزبتھ دوم سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گی ۔

مصنف کے بارے میں