عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں جواب جمع کرا دیا

عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے 60 صفحات پر مشتمل جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں نے کوئی اثاثے نہیں چھپائے اور میرے خلاف ریفرنس بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
جواب میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ساڑھے تین سال میں 329 تحائف وصول کئے، توشہ خانہ کے 58 تحائف عمران خان اور ان کی اہلیہ نے وصول کئے جبکہ 30 ہزار سے زائد مالیت کے 14 تحائف سابق وزیراعظم اور اہلیہ کو ملے۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ تحائف کے بدلے 3 کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی گئی اور تمام تحائف ٹیکس ریٹرن اور اثاثوں کی تفصیلات میں موجود ہیں جبکہ توشہ خانہ تحائف کے چار یونٹ بیچے گئے۔ 
عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ ریفرنس گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے اور الزامات بے بنیاد ہیں، ریفرنس سے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ریفرنس خارج کیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں