سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے مگر ہم کسی انکوائری سے نہیں ڈرتے: اسد قیصر

سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے مگر ہم کسی انکوائری سے نہیں ڈرتے: اسد قیصر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے مگر ہم کسی انکوائری سے نہیں ڈرتے اور اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) دفتر میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ڈیل کرتا ہے اور یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 16 سے 17 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا ہے اور قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی اس کا جواب دوں گا، میں نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس کے باعث ایف آئی اے میں پیش نہیں ہو رہا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر جلسہ پہلے سے بڑا ہوتا ہے، کل کے جلسے کا بلیک آؤٹ کیا گیا، انہوں نے مارشل لاءکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہ سیاسی انتقام ہے مگر ہم اداروں کاا حترام کرتے ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اکاؤنٹ فعال ہیں، ہم نے شفاف طریقے سے پارٹی اخراجات چلائے، ایک اکاؤنٹ میں21 لاکھ اور دوسرے میں 7 لاکھ ہیں۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسد قیصر میرے بڑے ہیں، اس وجہ سے ان کے ساتھ آیا ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ ادارے مضبوط ہوں۔

مصنف کے بارے میں