پنجاب میں نیا بحران سر اٹھانے لگا

پنجاب میں نیا بحران سر اٹھانے لگا

لاہور: پنجاب میں آٹے کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ،آٹا بحران کے پیش نظر محکمہ خوراک نے حکومت کو گندم کے اجرا کی پالیسی پر نظرثانی اور  آٹے کی قیمت میں  اضافے کی سمری ارسال کردی۔

تفصیلات کےمطابق  آٹے کے  20 کلو کے تھیلے  کی قیمت میں 660 روپے تک اضافے  کی سمری ارسال  کی گئی ہے ۔ سمری میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 980 روپے سے 1640 روپے تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے  ۔

 محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے گندم کے اجرا کی قیمت 1765 روپے سے 2690 روپے تک کرنے کی تجویز دی  کی گئی ہے ۔ آٹے کے  بحران  سے بچنے کیلئے  گندم کے اجرا کی پالیسی  پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے ۔