نوجوان کو قابل اعتراض ویڈیوز کے ذر یعے بلیک میل کرنے والی لڑکی گرفتار

نوجوان کو قابل اعتراض ویڈیوز کے ذر یعے بلیک میل کرنے والی لڑکی گرفتار

کراچی: سائبر کرائم سرکل کراچی نے  نوجوان کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث  خاتون کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل کراچی نے کامیاب ریڈ  کے دوران جرم میں ملوث ملزمہ عائشہ حنیف کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عائشہ حنیف نے مدعی مقدمہ کی  قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیسبک اور واٹس ایپ  پر وائرل کیں اور نوجوان کو بلیک میل کیا ۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ موبائل سے  قابل اعتراض تصاویر اورویڈیوز بھی  برآمد ہوئی ہیں ۔ ملزمہ کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔