نسیم شاہ کے2چھکوں پر وزیراعظم شہباز شریف نےبھی ٹوئٹ کردیا

نسیم شاہ کے2چھکوں پر وزیراعظم شہباز شریف نےبھی ٹوئٹ کردیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئےسنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو  شکست دے کرایشیا کپ  کے فائنل میں جگہ بنالی۔

میچ کے آخری لمحات میں  پاکستان کے نسیم شاہ نے یکے بعد دیگرے دو چھکے لگاکر پاکستان کو ناقابل یقین فتح دلا ئی۔

میچ ختم ہوتے ہی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ  کیا ۔ ٹوئٹ میں انہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔

1eca02fc753e2b19846e2f95c020075c

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے علاوہ  صدر مملکت عارف علوی نے بھی پاکستان ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔

صدر مملکت کا کہنا تھا  ’ویل ڈن نسیم شاہ ! سیلاب کی پریشانیوں میں گرین شرٹس نےخوشی کےلمحات دیے، آج زبردست کرکٹ میچ ہوا، افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی اچھی کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘