سلمان خان کی ہیروئن طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئیں

ممبئی:بالی ووڈ فلم’لکی: نوٹائم فار لوو ‘ میں سلمان خان کی ہیروئن کا کردار اداکرنے والی اداکارہ سنیہا اولال طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئیں ۔ اداکارہ کو حال ہی میں ممبئی میں ہوئی ایک تقریب میں دیکھا گیا۔سنیہا امریکی مزاحیہ ڈرامہ فلم ’اے ڈاگس پرپز‘کی اسپیشل اسکریننگ کے لئے آئی تھیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنیہا شہرت کی چمک دمک سے دور ہی رہتی ہیں۔ایشوریا رائے جیسے خد و خال ہونے کے باعث سلمان خان سنیہا کو انڈسٹری میں لے کر آئے تھے۔یہی نہیں فلموں سے دور رہنے پر سنیہا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے پاس کام مانگنے نہیں جائیں گی۔
شاید یہی ہوا سنیہا نے نہ کبھی سلمان سے کام مانگا اور نہ ہی وہ بالی وڈ فلموں میں آئیں۔سنیہا سال 2005 میں آئی’لکی: نوٹائم فار لوو ‘کے بعد کبھی کسی فلم میں سلمان خان کے ساتھ نہیں دکھائی دیں۔ سنیہا نے’آرین‘’ (2006)، ’جانے بھی دو یاروں‘(2007)، ’کاش میرے ہوتے‘(2009)، اور’ کیلک‘ (2009) جیسی بالی و وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔
تاہم سنیہا اب بھی سلمان خان کے رابطے میں ہیں۔ سنیہا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب ان کی ماں کو کینسر ہوا تھا تو سلمان ان کے گھر آئے تھے۔سلمان نے سنیہا سے کوئی بھی پریشانی ہونے پر رابطہ کرنے کو کہا تھا۔